پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحانہ عزائم کو کچلنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (شِنہوا) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کسی بھی جارحانہ عزائم کو کچلنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور جارحیت کے کسی بھی اقدام کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اورمسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پیشہ ورانہ مہارت، جدید تربیت اور ایک موثر دفاعی حکمت عملی سے لیس ہیں اور کسی بھی داخلی و خارجی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پا کستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا ہے لیکن ہم اپنی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔قبل ازیں علی الصبح سکیورٹی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ پاکستان نے افغان طالبان کی تنصیبات پر فضائی حملے کئے ہیں، مختلف علاقوں میں اہم اہداف کو تباہ کیا ہے جن میں اسلحے کا ڈپو، تین افغان بٹالین اور ایک سیکٹر ہیڈ کوارٹرز شامل ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے یہ فضائی حملے آپریشن غضب للحق کے حصے کے طور پر کئے ہیں۔ یہ آپریشن افغان طالبان کی طرف سے پاکستانی چوکیوں پر حملوں کے بعد شروع کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر