پنجاب ریسکیو 1122 ملازمین پر سول سرونٹس ایکٹ قواعد لاگو نہیں : سپریم کورٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے پنجاب ریسکیو 1122 ملازمین کے سروس سٹرکچر سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب حکومت کی اپیل منظور کر لی ۔ جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ریسکیو 1122 ملازمین پبلک سرونٹس ہیں تاہم ان پر سول سرونٹس ایکٹ کے قواعد و ضوابط لاگو نہیں ہوں گے ۔ ریسکیو ملازمین اپنے سروس معاملات اور دیگر ایشوز کیلئے متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ، سروس ٹربیونل کو ان کے مقدمات سننے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔سروس ٹربیونل کا دائرہ اختیار اس معاملے میں لاگو نہیں ہوتا۔ یاد رہے سروس ٹربیونل نے 2023 میں اپنے فیصلے میں ریسکیو 1122 ملازمین کو سول سرونٹس قرار دیا جس کے خلاف پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے سروس ٹربیونل کا 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ادھر سپریم کورٹ نے 1992 کے مبینہ زبانی معاہدہ کی بنیاد پر زمین کی منتقلی سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست گزار غلام علی کی اپیل منظور کر لی۔ جسٹس شاہد بلال حسن کے جاری تحریری فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ محض قبضہ یا طویل عرصے تک زمین اپنے پاس رکھنے سے ملکیت ثابت نہیں ہوتی۔ زبانی معاہدوں سے متعلق مقدمات میں سخت معیارِ ثبوت لاگو ہوگا۔1992 کے مبینہ زبانی معاہدے کو قانون کے مطابق ثابت نہیں کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق دعویٰ کیا گیا کہ جرگے میں طے پایا کہ غلام علی 32 کنال زمین مدعیان کو دے گا اور صلح کے بعد قبضہ حوالے کر دیا گیا، 2016 میں غلام علی نے انتقال رجسٹرڈ کرانے سے انکار کر دیا۔ ٹرائل کورٹ نے ابتدائی طور پر مدعیان کا دعویٰ خارج کر دیا البتہ اپیل میں مخصوص کارکردگی کا دعویٰ منظور کر لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اور لاہور ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے ۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد زمین منتقلی کا حکم ختم کر دیا گیا۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر