بزدار ،پرویز الٰہی ادوار :پنجاب کے قرضوں میں 605ارب کا اضافہ

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار اورپرویز الٰہی کے ادوور میں صوبے کے قرضوں میں 605ارب روپے کا اضافہ ہو ا۔ وزارت خزانہ سے حاصل معلومات کے مطابق شہباز شریف دور حکومت کے خاتمے پر پنجاب کے ذمے قرضوں کا مجموعی حجم 609 ارب روپے تھا جبکہ عثمان بزدار حکومت کے پہلے سال 2018ئمیں یہ حجم بڑھ کر813 ارب ،دوسرے سال 2019ئمیں مزید اضافے سے 905ارب روپے ،2020ئمیں 951ارب اور 2021میں یہ حجم 1079ارب روپے تک پہنچ گیا ، بزدار دور کے خاتمے تک پنجاب کے ذمے قرضوں کا مجموعی حجم 1094 ارب تک پہنچ گیاتھا۔صوبے میں حکومتی تبدیلی کے بعد حمزہ شہباز کے دور حکومت میں 30اپریل2022ئسے 25جولائی2022ئتک صرف 2 ماہ اور 25 دنوں(86دن)کے د وران قرضوں میں 113ارب روپے کا اضافہ ہوا اور قرضوں کا مجموعی حجم 1207ارب تک پہنچ گیا ۔عدالتی فیصلے کے نتیجے میں پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب بنے تو 26جولائی2022ئسے 22جنوری2023ئتک(5 ماہ اور 27 دن کے دوران)قرضے 120ارب کے اضافے سے 1327ارب تک جا پہنچے ۔ محسن نقوی کے نگران دور حکومت 22جنوری2023ئسے 25فروری2024ئتک قرضوں کا حجم1704ارب تک پہنچ گیا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی حکومت آنے کے بعد قرضوں میں 50 ارب روپے کی کمی دیکھی گئی اورمجموعی قرضے کا حجم 1654 ارب روپے ہو گیا جبکہ 2025 میں ایک بار پھر 50ارب روپے اضافے کے بعد حجم1704 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔ ۔اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پنجاب کا ہر شہری تقریباً13ہزار750روپے کا مقروض ہے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر