یتیم بچوں کوقانونی شناخت کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا:سندھ ہائیکورٹ

کراچی (نیشنل ٹائمز) سندھ ہائی کورٹ نے لاوارث اور یتیم بچوں کی رجسٹریشن اور قانونی شناخت کے مسائل سے متعلق لیگل ایڈ سوسائٹی کی درخواست پر نادرا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے۔کہ وہ رجسٹرڈ یتیم خانوں میں مقیم نامعلوم ولدیت کے بچوں کو والدین کی تفصیلات پر اصرار کیے بغیر قانونی شناختی دستاویزات جاری کرنے کے لیے یکساں اور مؤثر طریقہ کار وضع کریں۔ جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی آئینی بینچ نے فیصلے میں قرار دیا کہ قانونی شناخت کا حق آئین کے تحت زندگی اور وقار کے بنیادی حق سے جڑا ہوا ہے اور کسی بھی انتظامی یا طریقہ کار کی رکاوٹ کے باعث یتیم اور لاوارث بچوں کو اس حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار بیرسٹر سیف اکبر نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ صوبے کے ہر بچے کی فلاح کا ذمہ دار ہے مگر یتیموں کے لیے کوئی جامع اور مؤثر پالیسی موجود نہیں،ولدیت میں ریاست کا نام درج ہونا چاہیے ۔ جسٹس ذوالفقار علی سانگی نے ریمارکس دیے کہ تمام شہریوں کی عزت کا تحفظ کیا جانا چاہیے ، ایسا نہ ہو کہ شناختی کارڈ جہاں دکھایا جائے وہاں بے عزتی ہو،عدالت نے سوشل ویلفیئر حکام سے استفسار کیا کہ یتیموں کے ساتھ کیا کرتے ہو؟ ۔عدالت نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ قرآن میں یتیموں اور مسکینوں کا خیال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر