سربراہ سی سی ڈی کو نہ بلاتے تو ان 3 لوگوں کی لاشیں ملتیں : ہائیکورٹ

لاہور (نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر احمد شیخ نے 3 افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں دلائل طلب کرتے ہوئے سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ سے کہاکہ آپ کو نہ بلاتا تو ان 3لوگوں کی لاشیں مل جاتیں، قانون کے مطابق کام کریں، ہمارے دونوں کاندھوں پر فرشتے بیٹھے ہیں، ایک پر جنت دوسرا جہنم لے جانے والا فرشتہ ہے ،فیصلہ اعمال پر ہونا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر احمد شیخ نے درخواست گزار خاتون سلمیٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے علی احمد ، تنویر احمد اور ناصر کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر ایڈیشنل آئی جی اور سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ سمیت پنجاب حکومت کے لا افسر پیش ہوئے۔جسٹس تنویر احمد شیخ نے ریمارکس میں کہا کہ سہیل ظفر چٹھہ صاحب آپ کو نہ بلاتا تو ان کی لاشیں ہی سامنے آتیں آپ کے پاس ،انکشاف کے علاوہ کوئی چیز ہے کیا؟۔ ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہونے کے بعد ملزموں سے ریکوری ہوئی ۔سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ جی درخواست دائر ہونے اور دوران تفتیش ریکوری ہوئی ،ایک گائے اور باقی نقدی برآمد ہوئی ،دس کیسز میں ریکوری ہوئی۔عدالت نے ریمارکس میں مزید کہا کہ جتنے لوگ جس کرسی پر بیٹھے ہیں وہ سب جج ہیں، وہ کسی نہ کسی کو انصاف دیتے ہیں،ہم سب اللہ کو جواب دہ ہیں،دس بارہ دن کی تاریخ دے رہا ہوں ، دیکھتا ہوں اس کیس میں کیا ہوتا ہے ۔عدالت نے سی سی ڈی کو آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے مزید سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی ۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر