پی ٹی اے ٹیلی کام مانیٹرنگ سسٹم کیلئے نیا فریم ورک تیار کریگا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کام نیٹ سروس کی کارکردگی اور سکیورٹی بہتر کرنے کیلئے نگرانی کا نیا منصوبہ بنایا ہے ، منصوبے کے تحت پی ٹی اے نیشنل ٹیلی کام مانیٹرنگ سولوشن کے لئے فریم ورک تیار کرے گا، جس میں انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹس (IXPs) قائم کرنے اور ان کے ذریعے نیٹ ورک کی بہتر نگرانی اور ہم آہنگی کی تفصیل شامل ہوں گی ۔ ایکسچینج پوائنٹس انٹرنیٹ ٹریفک کو مؤثر طریقے سے چلائیں گے اور بین الاقوامی نیٹ ورکس پر انحصار کم کریں گے ۔ اس نظام کے ذریعے نیٹ ورک کی کارکردگی، ٹریفک کے رجحانات اور ممکنہ سکیورٹی خطرات کا ریئل ٹائم جائزہ لیا جا سکے گا، منصوبے سے سروس کی کوالٹی بہتر ہوگی اور کسی تعطل یا سائبر خطرے کا فوری جواب ممکن ہوگا ، اس اقدام سے نیٹ ورک سروس میں بہتری آئے گی ،فریم ورک کو حتمی شکل دینے سے قبل صنعت کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گا تاکہ یہ ملکی ضروریات اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر