اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور بنگلہ دیش نے امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن اور متعدد شعبوں اور بین الاقوامی فورمز میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیاہے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگوہوئی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر خلیل الرحمن کو بطور وزیر خارجہ تقرری پر مبارکباد دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما ئوں نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا اظہار کیا۔ پاکستان،بنگلہ دیش وزرائے خارجہ نے امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر اتفاق کیا۔ ترجمان کے مطابق متعدد شعبوں اور بین الاقوامی فورمز میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں برطانوی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ہوئی، جس میں اسحاق ڈار نے فلسطین کے حوالے سے اہم اجلاس بلانے پر ایویٹ کوپر کا شکریہ ادا کیا،دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کا مفصل جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر