سپریم کورٹ:عمران خان کو ایک اور ریلیف ،ہر جانہ کیس کا ٹرائل روکنے کا حکم:وزیراعظم کو نوٹس جواب طلب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو ہرجانہ کیس میں کارروائی سے روک دیا اور وزیراعظم شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔شہباز شریف کے ہرجانہ کیس پر سپریم کورٹ میں عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عائشہ ملک نے کہا دوسری طرف سے کوئی نہیں آیا، اس مقدمہ میں میرا اختلافی نوٹ ہے ، دو جج صاحبان نے حق دفاع ختم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔ عمران خان کے وکیل علی ظفر نے کہاعمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی تھی وہ زخمی ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکے تھے ، ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی پر ان کا حق دفاع ختم کردیا تھا، اب مقدمہ میں گواہوں کے بیان ریکارڈ ہو رہے ہیں ،جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ کتنے ارب ہرجانے کا دعوی ہے ؟ علی ظفر نے بتایا کہ دس ارب روپے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا ٹرائل کورٹ نے حق دفاع ختم کرنے سے پہلے دو تاریخوں پر بانی کا زخمی ہونا تسلیم کیا، زخمی ہونا تسلیم کرنے کے بعد حق دفاع کیسے ختم کیا جا سکتا ہے ؟ ہم مقدمہ میں دوسرے فریق کو نوٹس کررہے ہیں۔شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیاجائے گا ۔ ادھرعمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، جس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ملز موں کے خلاف 5 مارچ تک مکمل چالان جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت کے جج عبدالغفور کاکڑ کے روبرو کیس کی سماعت میں سپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک نے بتایا کہ اب 2 نئے ملزمان بھی تفتیش میں شامل ہوچکے ہیں،مکمل چالان ہی عدالت میں جمع کروائیں گے ۔جج عبدالغفور کاکڑ نے استفسار کیا دوبارہ چالان کے لیے کتنی مہلت چاہیے ؟ جس پر سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت 10 سے 15 دن کا وقت دے ،بعد ازاں عدالت نے 5 مارچ تک مکمل چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا اور ملز موں سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی ۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر