سہیل آفریدی رہائی فورس بنا کر نوکری پکی کر رہے :خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نوکری خطرے میں ہے ، انہوں نے نوکری بچانے کیلئے رہائی فورس کا اعلان کیا ہے ، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی نوکری پکی کرنے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا کے استفسارپر کیا۔خیال رہے کہ عمران خان کی رہائی کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے علیمہ خان وزیراعلٰی سہیل آفریدی کی کارکردگی پر عدم اعتمادکرتے ہوئے غیررسمی طورپر کہہ چکی ہیں کہ لگتا ہے سہیل آفریدی کو بھی بدلنا پڑے گا ۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اعلان کردہ رہائی فورس غیرآئینی اور غیر قانونی ہے ، کسی فورس کا قیام ریاست کا استحقاق ہے ، وفاق کے علاوہ کوئی فورس بنانا کسی کا استحقاق نہیں ۔وزیردفاع نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل اور ڈھیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بیرون ملک یا بنی گالہ منتقل کرنے کیلئے کسی سطح پر کبھی گفتگو نہیں ہوئی ، سہولتوں کے حوالے سے ممکن ہے بانی پی ٹی آئی کو اپروچ کیا گیا ہو۔مارکیٹ میں اپنی پراڈکٹ رکھنے کے لیے ڈیل کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں ، اب اس پراڈکٹ کے پلے کچھ نہیں رہ گیا ،ڈیل کی باتیں کرکے یہ اپنی دکان کھلی رکھنا چاہتے ہیں ، ڈیل کی باتیں کرکے پی ٹی آئی نے لوگوں کو آسرا تو دینا ہے ، ان لوگوں کو وطن عزیز ہے یا ایک شخص عزیز ہے ، وطن کو دوام ہے کسی شخص کو دوام نہیں۔ وزیردفاع نے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کو منفرد مقام ملا ہے ، صدر ٹرمپ نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی تعریف کی ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کا ساٹھ ستر مرتبہ ذکر کیا ہے ، صدر ٹرمپ نے بین الاقوامی اجتماع میں پاک فوج کی طاقت کا اعتراف کیا ہے ، صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے ، وزیراعظم کی دانش کا اعتراف کیا جانا بھی بہت بڑی عزت ہے ، وزیراعظم کا دورہ امریکا پاکستان کے حوالے سے بہت اچھا رہا ہے ، غزہ امن بورڈ اجلاس میں فلسطینیوں کو بسانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔ ان شائاللہ غزہ پھر آباد ہوگا وہاں فلسطینی آباد ہوں گے ، فلسطینی ریاست وجود میں آئے گی ، اللہ تعالیٰ فلسطینیوں کو سرخرو کرے ، جنگ بندی کے باوجود ساڑھے سات سو فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر