کراچی : گیس لیکیج سے دھماکا، رہائشی عمارت زمیں بوس، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی

کراچی (نیشنل ٹائمز) شہر کے علاقے سولجر بازار گل رعنا کالونی میں ایک رہائشی عمارت میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکے سے تین منزلہ عمارت کی چھتیں گراؤنڈ فلور پر جا گریں، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آیا، آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں اورعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس رینجرز موقع پر پہنچے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا۔ دس گھنٹے جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران 16 لاشوں اور 14 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لیے سول برنس وارڈ اور ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔انچارج بم ڈسپوزل سکواڈ عابد فاروق کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، سلنڈر پھٹا نہیں بلکہ گھر کے باورچی خانے میں گیس کی ناقص فٹنگ اور پلاسٹک پائپ کے استعمال کی وجہ سے لیکیج زیادہ تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق علاقے میں چند روز سے گیس نہیں آ رہی تھی اور دھماکے سے قبل اچانک گیس کی تیز سپلائی شروع ہوئی، ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ یا ماچس سے دھماکا ہوا۔ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ لنجار اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصر اللہ عباسی نے جائے حادثے کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ریسکیو کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر یا گیس کھینچنے والی مشین کی وجہ سے ہوا۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے احکامات دیے گئے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر