واشنگٹن:شہباز شریف آج امن بورڈ اجلاس میں شریک ہونگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے غزہ میں مجوزہ بین الاقوامی استحکام فورس کے تحت فوج بھیجنے سے پہلے امریکا سے واضح یقین دہانیوں کا مطالبہ کیا ہے کہ یہ مشن صرف قیامِ امن تک محدود ہوگا اور اس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا نہیں ہوگا۔ یہ بات تین سرکاری ذرائع نے بتائی۔ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف آ ج جمعرات کو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت امن بورڈ کے پہلے باضابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں کم از کم بیس ممالک کے وفود شریک ہوں گے ۔امریکی صدر اس اجلاس میں غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے اربوں ڈالر کے منصوبے کا اعلان متوقع طور پر کریں گے اور اقوامِ متحدہ کی منظوری سے قائم کی جانے والی ایک استحکام فورس کے خدوخال بھی پیش کریں گے ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم دورئہ واشنگٹن کے دوران یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس فورس کے اہداف کیا ہوں گے ، اسے کس قانونی اختیار کے تحت کام کرنا ہوگا اور اس کی کمان کا نظام کیا ہوگا۔ ان امور پر اطمینان کے بعد ہی پاکستان فوج بھیجنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کرے گا۔وزیرِاعظم کے ایک قریبی معاون نے کہا، ہم فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں، لیکن ہماری افواج صرف ایک امن مشن کا حصہ بن سکتی ہیں۔ ہم کسی اور کردار، جیسے حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے ۔ یہ خارج از امکان ہے ۔پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیس نکاتی منصوبے میں تجویز دی گئی ہے کہ مسلم ممالک پر مشتمل ایک فورس تباہ حال فلسطینی علاقے میں عبوری دور کے دوران تعمیرِ نو اور معاشی بحالی کے عمل کی نگرانی کرے ۔ ذرائع کے مطابق واشنگٹن اسلام آباد پر اس فورس میں شمولیت کے لیے زور دے رہا ہے ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی تجربہ کار فوج کی وجہ سے کثیرالقومی فورس کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔ پاکستانی فوج اپنے روایتی حریف بھارت کے ساتھ جنگوں کا تجربہ رکھتی ہے اور ملک کے اندر شورشوں سے بھی نمٹ چکی ہے ۔ایک ذریعے نے مزید کہا، ہم ابتدائی طور پر کسی بھی وقت چند ہزار فوجی بھیج سکتے ہیں، لیکن ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان کا کردار کیا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف، جو اس سال کے آغاز میں ڈیووس اور گزشتہ سال کے آخر میں وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کر چکے ہیں، اجلاس کے موقع پر یا اگلے روز وائٹ ہاؤس میں ان سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے ۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر