سہیل آفریدی کا ’’عمران رہائی فورس‘‘بنانے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان رہائی فورس بنانے جبکہ اپوزیشن اتحاد نے رمضان المبارک کے آغاز کے پیش نظر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جا رہا ہے ، اس لیے اب گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا، انگلی ٹیڑھی کرنا پڑے گی،منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہو چکی ہے ، سٹریٹ موومنٹ کی تیاری کے لیے فورس کا قیام ناگزیر ہے ،ملک بھر سے نوجوانوں کی ممبرشپ کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ’’عمران خان رہائی فورس‘‘ میں آئی ایس ایف، انصاف یوتھ ونگ، وومن ونگ، اقلیتی ونگ، پروفیشنلز اور ہر مکتبہ فکر کے افراد شامل ہوں گے ، یہ فورس مکمل طور پر پُرامن جدوجہد کرے گی اور اس کی تحلیل کا اعلان خود عمران خان اپنی رہائی کے بعد کریں گے ،سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ فورس کے ممبرشپ کارڈز چار سے پانچ دن میں تیار ہو جائیں گے ،عید الفطر کے بعد ممبر بننے والے افراد سے حلف لیا جائے گا۔ہر ہدایت عمران خان کی نامزد قیادت کے ذریعے آئے گی، انہو ں نے مزید کہا کہ احتجاج کی کال دینے سے پہلے تیاری ہو گی ، میں پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ایک کال دیں گے اور بہترین کال دیں گے لیکن اس سے پہلے ہم تیاری کریں گے ، ہم لڑائی لڑیں گے ، یہ لڑائی حقیقی آزادی کے لیے لڑیں گے ، اس موقع پر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں سے متعلق میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے ، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب آنکھ میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن مسلسل نگرانی ضروری ہے ، جیلر نے مجرمانہ کوتاہی کی جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تھا تاکہ حکومت مزید لاپرواہی نہ کرے ، اراکین اسمبلی کی گرفتاریاں اور دہشت گردی کے مقدمات قابلِ مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو رسائی دی جائے ، خاندان اور وکلا کو آن بورڈ لیا جائے ۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر