پاک نیوی، دیگر فورسز کی کارروائی 20 ارب کی منشیات پکڑلی

کراچی (نیشنل ٹائمز)بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی ، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر اور اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے مشترکہ طور پر ایک اہم بین الادارہ جاتی کارروائی کا مظاہرہ کیا۔
انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک بے ریاست (Stateless) کشتی کو روک کر اس پر سوار ہو کر تلاشی لی گئی۔ تفصیلی تلاش کے دوران کشتی سے 1300 کلوگرام سے زائد چرس اور بڑی مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد ہوئی، جو غیر قانونی ترسیل کے لیے لے جائی جا رہی تھی۔اس کامیاب کارروائی کو بروقت انٹیلی جنس شیئرنگ، حقیقی وقت میں مؤثر رابطہ کاری اور شریک اداروں کی مربوط حکمت عملی نے ممکن بنایا۔ ضبط شدہ منشیات و دیگر اشیا کی مجموعی اسٹریٹ مالیت 20 ارب پاکستانی روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ، جو خطے میں سرگرم منشیات اور اسمگلنگ نیٹ ورکس کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے ۔ ضبط شدہ سامان مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے باضابطہ طور پر اینٹی نارکوٹکس فورس (سندھ) کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ کارروائی پاکستان کے سمندری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کو اجاگر کرتی ہے اور اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ عزم، قومی سمندری حدود کے تحفظ اور علاقائی سلامتی کے فروغ کی توثیق کرتی ہے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر