تیراہ کے عوام کو کسی ادارے نے ہجرت کا نہیں کہا ،طارق فضل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ تیراہ کے عوام کو حکومت یا کسی ادارے نے ہجرت کا نہیں کہا ، عرصہ دراز سے تیراہ کے عوام برف باری کے موسم میں وہاں سے ہجرت کرتے ہیں ،ان کی خواہش تھی کہ جب لوگ ہجرت کریں تو وہاں موجود دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہو، تیراہ میں صرف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں ،کوئی بڑا آپریشن نہیں ہو رہا۔ منگل کو ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ ان سے سابقہ فاٹا کی صورتحال کنٹرول نہیں ہو رہی تو 28 ویں ترمیم کے ذریعے فاٹا کو دوبارہ اپنے زیر انتظام لینے کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بالکل ناکام ہے ،اگر فاٹا وفاق کے زیرانتظام آ گیا تو پھر انہیں شکایت نہیں ہو گی ۔اسلام آباد میں دھماکے کے بعد ہر ممکن کوشش کی کہ لوگوں کی مدد کی جائے لیکن یہ ان کے دکھوں کا مداوا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں بالخصوص اس علاقے کے لوگوں نے دشمن کو بھرپور جواب دیا جس نے اس واقعے کو مسلک کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر