ملک کو مزید خوشحال ،محفوظ بنائیں گے :جاپانی وزیر اعظم

ٹوکیو (نیشنل ٹائمز) جاپان کی وزیر اعظم تاکائچی نے الیکشن سے ایک روز قبل ووٹرز سے وعدہ کیا کہ وہ ملک کو مزید خوشحال اور محفوظ بنائیں گی۔ انہوں نے کہا سخت امیگریشن جانچ، ٹیکس اور ہیلتھ انشورنس کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔
64 سالہ وزیر اعظم نے کہا کہ ہر شہری کو معیاری تعلیم، صحت اور محفوظ روزگار میسر ہونا چاہیے ۔ انہوں نے معاشی ترقی کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر فلاح و بہبود، صحت اور تعلیم کے لیے وسائل ممکن نہیں۔ رائے عامہ کے سروے میں ان کی پارٹی کو دو تہائی اکثریت ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، نوجوانوں میں بھی تاکائچی کی مقبولیت بڑھ گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر