چین نے ہنگامی ضروریات کے لئے بیدو سیٹلائٹ پر پیغام رسانی سروس کا آغاز کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے بیدو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) سے استفادہ کرتے ہوئے مختصر پیغام رسانی کے لئے ایک نئی سیٹلائٹ سروس کا آغاز کیا ہے جو ان ہنگامی حالات میں قابل اعتماد مواصلات فراہم کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے، جب زمینی موبائل نیٹ ورکس دستیاب نہ ہوں۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ سروس بیدو سروسز کی قومی آپریٹر چائنہ سپیس ٹائم انفارمیشن کمپنی لمیٹڈ نے ملک کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کے تعاون سے متعارف کرائی ہے۔
یہ سروس زمینی موبائل نیٹ ورکس کے لئے ایک اہم متبادل اور معاون ثابت ہوگی۔ توقع ہے کہ یہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں پیدل سفر، سمندر میں کام کرنے، آفات سے نمٹنے اور ہنگامی رابطہ کاری جیسے حالات میں صارفین کی سلامتی اور رابطے کی بھروسہ مندی کو بہتر بنائے گی۔
کمپنی کے مطابق یہ اقدام سیٹلائٹ مواصلاتی ٹیکنالوجی کو عوام تک پہنچانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جو بیدو کی صلاحیتوں کو روزمرہ زندگی میں ضم کرتے ہوئے عملی تکنیکی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
یہ سروس بیدو نظام میں موجودمختصر پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے کی صلاحیت کو استعمال کرتی ہے جس کے ذریعے ہم آہنگ سمارٹ فونز کے صارفین ان علاقوں میں بھی براہ راست بیدو سیٹلائٹس کے ذریعے ٹیکسٹ پیغامات بھیج اور وصول کر سکتے ہیں جہاں موبائل نیٹ ورک کی رسائی موجود نہیں ہوتی۔
چین کی 3 بڑی ٹیلی کام کمپنیوں چائنہ موبائل، چائنہ ٹیلی کام اور چائنہ یونی کام نے اس سروس کو اپنے نظام میں ششامل کر لیا ہے۔ کمپنی کے مطابق صارفین بغیر سم کارڈ یا فون نمبر تبدیل کئے اس سروس کو فعال کر سکتے ہیں۔
اس وقت چین کے نمایاں برانڈز کے تقریباً 60 سمارٹ فون ماڈلز پہلے ہی اس سہولت کو استعمال کرنے کے قابل ہیں۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر