شعور سے پیٹ نہیں بھرتا،عوام کو سہولیات کی ضرورت،کھوکھلے نعروں کی نہیں:مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی حکومت سے جب ترقی کا سوال ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے ہم نے آپ کو شعور دیا ، کیا شعور کسی کا پیٹ بھر سکتا ہے ؟ ،کیا لوگ روٹی کی جگہ شعور کھائیں گے؟،کیا شعور پر سفر کریں گے ؟ ،کیا شعور کو روزگار کا ذریعہ بنائیں گے ؟،عوام کو سہولیات کی ضرورت ہے ،کھوکھلے نعروں کی نہیں ۔اچھی صحت، تعلیم، روزگار اور سواری عوام کا حق ہے اورحق مانگنے پرنہیں خود جا کر دینا چاہئے ،دعا گو ہو ں کہ پنجاب کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی خدمت کروں اور وسائل ان کی چوکھٹ پر ڈھیر کر دوں۔راجن پور میں گرین الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کا حق اور ترقی کھا جاتی ہے ۔خیبر پختونخوا میں ورکرز کیلئے شعور الگ اور حکمرانوں کے بچوں کیلئے شعور الگ ہے ، جب تک آپ اپنے حکمرانوں سے سوال نہیں کریں گے ، وہ نکمے پن کا مظاہرہ کرتے رہیں گے ۔ مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو برطانیہ میں بٹھا کر کہتے ہیں کہ پاکستان نہ آنا ،کہیں گرم ہوا نہ لگ جائے جبکہ ورکرکے بچوں کو آگ لگانے کا کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جہاز لے کر جاتی ہیں تو کسی منصوبے کا افتتاح کرتی ہیں ، یہ جہاز لے کر کہاں جائیں گے ؟ اڈیالہ میں جہاز نہیں اترا کرتے ۔مریم نواز نے راجن پور میں گرین الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے راجن پور ڈی ایچ کیو کتاب چوک سے پی سی بی چوک چین ماڑی تک الیکٹرو بس پر سفر کیا ۔انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں اپنا کھیت، اپنا روزگارسکیم شروع کرنے ،غریب عوام کو اڑھائی لاکھ ایکڑ زرعی اراضی دینے ،کسان کارڈ دینے اورہر تحصیل میں سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنا کھیت،ا پنا روزگار کے تحت بے روزگار اور غریب افراد کو 3 سے 5 ایکڑ اراضی الاٹ کی جائے گی،کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے کھاد، پیسٹی سائیڈ اور بیج حاصل کر سکیں گے ۔ مریم نواز کا کہناتھاکہ کہتے ہیں راجن پور پنجاب کا آخری ضلع ہے ، میں کہتی ہوں پنجاب راجن پور سے شروع ہوتا ہے ۔ بلوچ پگڑی، بلوچ چادر اور بلوچ ٹوپی کوسلام پیش کرتی ہوں۔ راجن پور کے طلبہ، خواتین، بزرگ اور سپیشل افراد کیلئے گرین بس بالکل فری ہے ۔ گرین الیکٹروبس گرمی میں ایئر کنڈیشن سے ٹھنڈی اور سردی میں گرم ہوگی، عام لوگوں کیلئے کرایہ صرف20 روپے ہے ۔ دل کا مسئلہ ہوتو راجن پور میں ہی علاج ہوگا، بڑوں شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر