روس کا ایران کی صورتحال کے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر ممکنہ اثرات پر اظہار تشویش

ماسکو (شِنہوا) روس نے ایران کے گرد ابھرتی ہوئی صورتحال کے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سے ہونے والی پیش رفت نے نہ صرف بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی بلکہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کی عالمی کوششوں کے لئے بھی خطرات پیدا کر دیئے ہیں۔
اسرائیل نے 13 جون کو ایران کی فوجی اور ایٹمی تنصیبات پر ایک برق رفتار حملہ کیا تھا، جس سے ایک تنازع شروع ہوا جسے “12 روزہ جنگ” کا نام دیا گیا۔ ریابکوف نے اس تنازع کو یاد دلایا جس کے دوران ایٹمی تنصیبات، جو زیادہ تر ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کے معائنے اور تحفظ میں تھیں، حملوں کا نشانہ بنیں۔
ریابکوف نے سوال اٹھایا کہ چونکہ اس وقت حملے کا نشانہ بننے والے تمام مقامات بڑی حد تک آئی اے ای اے کے تحفظ میں تھے تو یہ سب کیوں بنایا گیا، اگر یہ حفاظتی اقدامات کسی چیز کی ضمانت ہی نہیں دیتے۔
اپریل میں شیڈول این پی ٹی کی اگلی جائزہ کانفرنس کے حوالے سے ریابکوف نے کہا کہ وہ فورم کے ماحول اور حالیہ واقعات کے عدم پھیلاؤ پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کے بارے میں فکر مند ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ این پی ٹی جو نصف صدی سے زائد عرصے سے عالمی تزویراتی استحکام کی بنیاد رہا ہے، اب شدید دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
یکم جنوری سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.30 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز
پشاور ہائیکورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری
سرکاری ملازمین کسی قسم کے سیاسی دباؤ سے ہرگز متاثر نہ ہوں: آئینی عدالت
روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر