چین کے بغیر پائلٹ ہائبرڈ مال بردار طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز مکمل

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اپنے طور پر تیار کردہ اور دنیا کے اپنی نوعیت کے پہلے بغیر پائلٹ ہائبرڈ مال بردار طیارے وائی ایچ-1000 ایس نے چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی۔
چائنہ اکیڈمی آف ایئرو سپیس ایئرو ڈائنامکس کے مطابق پہلی پرواز کے دوران وائی ایچ-1000 ایس کو ایک اعلیٰ کارکردگی کے حامل طاقتور ہائبرڈ نظام سے لیس کیا گیا جو نئی توانائی کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ طیارہ اپنے پیش رو وائی ایچ-1000 کے مقابلے میں کم جگہ میں اڑان بھرنے اور اترنے، زیادہ وزن اٹھانے اور طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وائی ایچ-1000 نے گزشتہ سال مئی میں اپنی پہلی پرواز کی تھی۔
اکیڈمی کے مطابق عالمی منڈی کے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا یہ بڑا بغیر پائلٹ طیارہ بین الاقوامی لاجسٹکس اور ترسیل، ہنگامی امداد اور قدرتی آفات میں کمی، مصنوعی موسمیاتی تبدیلی، سمندری اور بحری نگرانی جیسے شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر