چین نے شمالی میانمار میں قائم جرائم پیشہ گروہ کے 4 سرکردہ ارکان کو پھانسی دے دی

شین زین (شِنہوا) چین نے شمالی میانمار میں قائم بائی خاندان کے ایک جرائم پیشہ گروہ کے 4 سرکردہ ارکان کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا ہے۔ ان افراد کو نومبر 2025 میں جان بوجھ کر قتل، ٹیلی کام فراڈ اور منشیات کی سمگلنگ سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ان سزاؤں پرعملدرآمد چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین کی ایک عدالت نے اعلیٰ عوامی عدالت (ایس پی سی) کی منظوری کے بعد کیا۔
ابتدائی عدالتی فیصلے کے بعد ان چاروں ملزمان نے اپیلیں دائر کیں تاہم دسمبر 2025 میں گوانگ ڈونگ کی اعلیٰ عوامی عدالت نے اپیلیں مسترد کرتے ہوئے اصل فیصلے کو برقرار رکھا اور قانونی تقاضوں کے مطابق کیس کو منظوری کے لئے اعلیٰ عوامی عدالت کو بھیج دیا۔
جائزے کے بعد اعلیٰ عدالت نے تصدیق کی کہ بائی خاندان کا یہ جرائم پیشہ گروہ، جس کی قیادت بائی ینگ کانگ کر رہا تھا، نے میانمار کے علاقے کوکانگ میں متعدد اڈے قائم کر رکھے تھے، جہاں سے ٹیلی کام فراڈ، غیر قانونی جوا، قتل، دانستہ جسمانی ایذا رسانی، اغوا، بھتہ خوری اور جسم فروشی کو منظم اور زبردستی کروانے جیسے جرائم کئے جاتے تھے۔
اعلیٰ عوامی عدالت کے مطابق اس گروہ کی فراڈ اور جوئے کی سرگرمیوں میں شامل رقم 29 ارب یوآن (تقریباً 4.16 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی تھی۔ ان مجرمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 6 چینی شہری ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ بائی ینگ کانگ نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر تقریباً 11 ٹن آئس کی سمگلنگ اور تیاری کی سازش بھی کی۔
ان جرائم کی انتہائی سنگین نوعیت، غیر معمولی حالات اور سنگین نتائج کے پیش نظر اعلیٰ عوامی عدالت نے قانون کے مطابق اس گروہ کے 4 ارکان بائی ینگ کانگ، یانگ لی چھیانگ، ہو شیاؤ جیانگ اور چھن گوانگ یی کی سزائے موت کی منظوری دی۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر