قصور میں میرج ہال کے مین ہول میں گرکر 3 سالہ بچہ جاں بحق

قصور (نیشنل ٹائمز) مصطفیٰ آباد میں میرج ہال کے مین ہول میں گرکر3 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 3 سالہ علی رضا اپنی فیملی کے ہمراہ ولیمہ کی تقریب میں شرکت کےلیے میرج ہال آیا تھا جہاں وہ کھیلتا ہوا مین ہول میں گرگیا۔پولیس نے کہا ہے کہ بچے کو تشویشناک حالت میں مین ہول سے نکال کر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مصطفیٰ آباد کی مدعیت میں میرج ہال کے مالک، منیجر اور ٹھیکدار سمیت دیگر عملے کے خلاف دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ڈی پی او قصور عیسیٰ خان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر