کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) صدر موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ النجیبی مارکیٹ میں لگی تھی جس پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں طلب کی گئی تھیں۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت سے تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا تھا، ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت میں پھنسےلوگوں کو نکالنےکےلیےاسنارکل طلب کی گئی تھی۔ریسکیو 1122 کے مطابق آگ عمارت کی ساتویں منزل پر لگی تھی جہاں گاڑیوں کی پارکنگ ہے، آگ ایک گاڑی میں لگی جس نے ساتھ کھڑی دو گاڑیوں کو لپیٹ میں لےلیا۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ دھویں کے باعث ایک شخص بےہوش ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے النجیبی بلڈنگ میں آگ پر قابو پانے پر ریسکیو ورکرز کو شاباش دی اور کہاکہ حادثات اور واقعات میں جان واملاک کے تحفظ کیلئے جانفشانی سے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات و حادثات کی اطلاعات پر کراؤڈ منیجمنٹ کو مزید بہتر کیا جائے اور آئندہ ممکنہ حادثات کے پیش نظر اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر