پی پی حکومت 3 ہزار 326 ارب ہڑپ کرگئی، حافظ نعیم

کراچی (نیشنل ٹائمز)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے سانحہ گل پلازہ پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضی وہاب سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت 3 ہزار 326 ارب روپے ہڑپ کرگئی ہے ۔ جینے دو کراچی مارچ کے حوالے سے نمائش چورنگی پر استقبالیہ کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سانحہ گل پلازہ، حکومتی نااہلی و مجرمانہ غفلت ہے ، کراچی کے عوام کے مسائل پر جماعت اسلامی کے تحت آج اتوار کو شاہراہ فیصل پر جینے دو کراچی مارچ ہوگا۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت 17 سال سے قابض ہے مگر کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج عظیم الشان جینے دو کراچی مارچ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، یہ صرف مارچ نہیں بلکہ کراچی کے مستقبل کا فیصلہ کن مرحلہ ہے ، اب اہل کراچی کو گھروں سے نکلنا اور قبضہ سسٹم کے خلاف بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی۔ادھرجماعت اسلامی کے تحت اہل کراچی کی جان و مال کے تحفظ، جینے کے حق اور مسائل کے حل کے لیے آج شارع فیصل پر 3بجے دن منعقد ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘کی تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر