عمران کی صحت اتنی خراب نہیں ،8فروری پر توجہ رکھیں:اچکزئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو آئین توڑنے کا ذمہ دار قرار دیا اور اعلان کیا کہ کل یا پرسوں ملک کے طول و عرض میں جلوس ہوں گے ،ہم نے احتجاج کا اعلان کیا تو عمران کی بیماری سامنے لے آئے ۔تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے بیان میں کہا کہ 8 فروری کو ہم نے یوم سیاہ کا اعلان کیا ہوا ہے ، جو لوگ ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے باہر نکلیں۔انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ادارے آئین کے دائرے میں رہیں،عمران خان کی صحت کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، یہ ہمارے پلان کو ڈائیورٹ کرنے کے لیے کر رہے ہیں، عمران خان عام شخصیت نہیں ہیں اس وقت وہ سرکار کی پراپرٹی ہیں، انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔محمود خان اچکزئی نے کہا میں دعوے سے کہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، اصل میں ہمیں ہمارے مقصد سے ہٹایا جا رہا ہے ، دکاندار ایک دن کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کریں اور 8 فروری کو دکانیں اور کاروبار بند کریں، ٹرانسپورٹ تنظیمیں بھی ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی بہترین سٹریٹ موومنٹ چلا رہے ہیں، ہم آزاد الیکشن کمیشن اور عام انتخابات چاہتے ہیں، جو پارٹی جیتے اقتدار سنبھالے اور دوسری پارٹیاں ایک دوسرے کو معاف کریں۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی تشکیل نو کریں، 8 فروری کے بعد اس ابتدا کو انتہا تک لے جائیں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف سے دشمنی نہیں لیکن ان سے بھی کہتے ہیں کہ آئین کو آپ نے توڑا ہے ، عدالتوں کے پر کاٹے ، پیکا آرڈیننس لا کر اقدامات کیے ۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر مشعل بردار جلوس نکالیں، ہمارا سلوگن ہے ، ہم ظلم مٹانے نکلیں ہیں آئو ہمارے ساتھ چلو۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر