عمران خان کی آنکھ کی ریٹینل وین بند ہوئی:ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے آپریشن کے حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا بیان سامنے آ گیا ۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ میں بصارت کی کمی کی شکایت پر پمز میں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا، سابق وزیراعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کی ریٹینل وین بند ہونے کی تشخیص ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں ماہر امراضِ چشم نے عمران خان کی آنکھ کا مکمل معائنہ اور او سی ٹی ٹیسٹ کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو علاج کیلئے گزشتہ ہفتے کی شب پمز ہسپتال منتقل کیا گیا،عمران خان کی آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگانے کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔ آپریشن تھیٹر میں 20 منٹ تک جاری رہنے والے عمل کے دوران عمران خان کی حالت مستحکم رہی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو ضروری طبی ہدایات اور فالو اپ پلان کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر