8 فروری کے بعد عمران سے ملاقاتیں شروع ہوجائیں گی

لاہور(نیشنل ٹائمز) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دو ماہ پہلے یہ بات کہی تھی کہ میری ایک آنکھ کو مسئلہ ہے ،شکایت آنکھ بارے اب آئی ہے جب ملاقاتیں بند تھیں۔ پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا ملاقاتیں اس لیے بند ہوئی ہیں وہ نہیں چاہتے کہ 8 فروری جو احتجاج کی تاریخ ہے ، اس سے پہلے عمران خان کوئی نامناسب بیان بازی کریں،اس وجہ سے ملاقاتیں بند کی ہوئی ہیں،8 فروری کے بعد ملاقات کی اجازت مل جائے گی،اسی دوران لگتا یہ ہے کہ عمران خان کی آنکھ کا مسئلہ بگڑتا گیا ہے ، پھر سوچا کہ کل کو اگر علاج صحیح نہ ہوسکا تو یہ بہت بڑا داغ لگ جائے گا،دوسرا ایشو یہ ہے کہ اگر عمران خان ہسپتال جاتے ہیں تو یہ ہم کو سب کچھ بتاناپڑے گاکہ ہم اس کو ہسپتال لے جارہے ہیں۔تو پی ٹی آئی اس موقع کا فائدہ اٹھا کر ہسپتال کے باہر آجائے گی،لوگ ہسپتال اور جیل کے باہر جمع ہوجائیں گے ،تو اس کو کیسے کنٹرول کریں ،ایک نیا مسئلہ بن جائے گا،انہوں نے یہ پلان بنایا کہ عمران خان کو لے جاتے ہیں ، تین چار دن تک یہ بات چھپی رہے گی،یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ان کو اپنے ڈاکٹرز لانے دیں تاکہ عمران خان کی صحت کے بارے میں کنفیوژن اور خدشات دور ہوجائیں اور پی ٹی آئی کو یہ اشارہ دیا گیا کہ تم سپریم کورٹ چلے جائو،آپ کو ریلیف مل جائے گا،یہ کام سپریم کورٹ کے ذریعے کیا جارہا ہے تاکہ یہ تاثر نہ جائے کہ ہم کمزور ہیں،ان کو کہا تم ادھر چلے جائو ،ان کو کہا گیا کہ ان کاکام کردو،آج سب نے دیکھ لیا جو کچھ ہوا ہے اور جو ہونے جارہا ہے ،معائنے کیلئے صرف ڈاکٹر جائیں گے ، فیملی کے کسی فرد کو اجازت نہیں دی جائے گی،8 فروری سے پہلے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملے گی۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر