چین کی معاشی ترقی بی آر آئی اور وسطی راہداری کی صلاحیتوں کو فروغ دے رہی ہے، آذری ماہر اقتصادیات

باکو (شِنہوا) آذربائیجان کے ایک ماہر اقتصادیات اور آذر بائیجان کے رکن قومی اسمبلی ووگر بیراموف نے کہا ہے کہ چین کی معاشی ترقی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی ) اور وسطی راہداری کی صلاحیتوں کو وسعت دینے کے مواقع پیدا کر رہی ہے جبکہ علاقائی فوائد اور وسیع تر شراکت داری کو فروغ دے رہی ہے۔2025 میں چین کی جی ڈی پی 1401.9 کھرب یوآن (تقریباً 201.6 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد اضافہ اور حکومت کے مقررہ اہداف کو پورا کرتا ہے۔ شِنہوا کو ایک تحریری انٹرویو میں ووگر بیراموف نے کہا کہ چین کی معیشت، جو دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے، کی یہ ترقی اور استحکام دنیا کے وسیع تر خطے بشمول ساؤتھ کاکس کی ترقی کے لئے اہم ہے۔بی آر آئی اور وسطی راہداری کے طریقہ کار کے تحت بنیادی ڈھانچے کے علاقائی منصوبوں کی ایک بڑی تعداد کو باضابطہ طور پر چین کی حمایت حاصل ہے، جس میں بعض کو مالی اعانت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی پائیدار معاشی طاقت رابطہ کاری کی ان کوششوں میں شمولیت کے لئے مزید ممالک کو ترغیب دینا جاری رکھے گی۔انہوں نے تسلیم کیا کہ غیر یقینی صورتحال اور محصولات کا عالمی ترقی پر مسلسل گہرا اثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی وسیع مارکیٹ اپنے تجارتی شراکت داروں کے لئے مستحکم درآمدی و برآمدی ذرائع کو برقرار رکھنے، علاقائی اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور نقل وحمل کی صلاحیت کو وسعت دینے کے مواقع پیدا کرر ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان سمیت خطے کے ممالک نے نقل وحمل اور لاجسٹکس سمیت مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ مضبوط تعاون قائم کیا ہے۔یہ تعاون ان ممالک اور ان کے عوام کو باہمی فوائد پہنچا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
یکم جنوری سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.30 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز
پشاور ہائیکورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری
سرکاری ملازمین کسی قسم کے سیاسی دباؤ سے ہرگز متاثر نہ ہوں: آئینی عدالت
روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر