پرواز کارڈ کا اجرا،خواب ہے ہر چیز پر،،میڈان پنجاب،، لکھا ہو:مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد پرواز کارڈ کا اجرا کر دیا،انہوں نے گزشتہ روز منفرد پروگرامکریٹیوہینڈ راہِ روزگاراورسکل ڈویلپمنٹ پورٹلکا بھی آغاز کیا اور ہنر مند نوجوانوں کوپرواز کارڈ کے ذریعے تین لاکھ روپے تک بلاسود دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ سے مختلف فنون سے ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل کرنے والے 90 طلبہ نے ملاقات کی،جن میں ٹرانس جینڈر طلبہ بھی شامل تھے ۔ ٹرانس جینڈر طلبہ مریم نواز سے مل کر خوش ہوئے اور شکریہ ادا کیا۔ ٹرانس جینڈرز طلبہ نے کہا کہ ہمیں کوئی انسان نہیں سمجھتا تھا، آپ نے ہمیں عزت اور مقام دیا۔مریم نواز نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پنجاب کا خواب دیکھتی ہوں جہاں ہر چیز پرمیڈ ان پنجاب لکھا ہو ،پنجاب کے خزانے کا ایک ایک پیسہ نوجوانوں پر لگانا چاہتے ہیں،ٹیکنیکل اداروں میں طلبہ کو سکالر شپ ہی نہیں دیتے بلکہ ٹریننگ کے بعد روزگار کا بندوبست بھی کرتے ہیں۔نوجوان آگے بڑھیں حکومت پنجاب آپ کے ساتھ ہے ، ہر بیٹی خواب دیکھے مریم نواز خواب پورے کرے گی۔ بعدازاں مریم نواز سے میانوالی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں علی حیدر نور خان،عبید اللہ شادی خیل، امانت اللہ شادی خیل، عادل عبد اللہ روکھڑی،ملک فیروز جوئیہ اورسجاد بھچرشامل تھے ۔ ملکی سیاسی صورتحال،پنجاب میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور امن وامان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفدنے وزیراعلیٰ کو ترقیاتی کام کرنے خراج تحسین پیش کیا۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر