سیاست میں مقابلہ ترقی و خوشحالی کا ہونا چاہئے ،وزیر اطلاعات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا کہ سیاست میں مقابلہ، ترقی و خوشحالی کا ہونا چاہئے تاہم انتقام اور گالم گلوچ کی سیاست کسی کے حق میں نہیں ہے ۔ خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا بہت ضروری ہے ،طالب علمی کی سیاست سے بہت کچھ سیکھا، خیبر پختون خوا میں کوئی بھی صوبے کی ترقی کے لئے نہیں سوچ رہا۔شیڈو کابینہ بنانا ناگزیر ہے ، بیانیہ کی پالیسی زور پکڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد نواز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا، دانش سکولز کا دائرہ کار بڑھا کر پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں تک لے جایا گیا۔اس وقت جو سیاست پروان چڑھ رہی ہے اس سے نقصان ہو رہا ہے ۔فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن معاشرے کے لئے بڑا خطرہ ہے ۔ وزیر اطلاعات نے خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے ارکان سے حلف لیا۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر