یوسف رضا گیلانی سے فیصل کنڈی کی ملاقات ، تیراہ صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ روز قائم مقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ انجمن ہلال احمر پاکستان تیراہ کے متاثرین کی مکمل امداد میں مصروف ہے۔شدید برفباری میں پھنسے افراد کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان پہنچا دیا گیا ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ دریں اثنا گورنر خیبر سے ڈائریکٹر سیف گروپ وقاص اور کمشنر افغان مہاجرین شکیل احمد صافی نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی جس میں افغان مہاجرین سے متعلق امور، ان کی رجسٹریشن، سہولیات اور باعزت واپسی کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے کہا افغان حکومت کا دہشت گردوں کی پشت پناہی کا رویہ ہی افغان عوام کے لئے مسائل پیدا کررہا ہے ۔علاوہ ازیں گورنرنے اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا ڈاکٹر عباداﷲ خان کے ہمراہ تحصیل باڑہ کا دورہ کیا اور ڈوگرہ میں انجمن ہلال احمر ضم اضلاع کی جانب سے وادی تیراہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا ۔بعد ازاں فیصل کریم کنڈی سے سابق سینیٹر سید ظفر علی شاہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر