انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے علاقے سیساروا میں مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متاثرین کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔انڈونیشیا کے قدرتی آفات کے انتظام کے قومی ادارے (بی این پی بی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کی شام تک 20 لاشوں کی شناخت ہو چکی تھی اور انہیں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ باقی 18 لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ادارے نے بتایا کہ منگل کی صبح سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا جس کے لئے اضافی بھاری مشینری تعینات کی گئی تاکہ تلاش کے دائرہ کار کو وسیع کیا جا سکے۔ جاری کارروائی میں تقریباً 800 اہلکار حصہ لے رہے ہیں، جنہیں 9 ایکسکویٹرز کی معاونت حاصل ہے۔بی این پی بی کے مطابق اس آفت کے باعث کم از کم 685 افراد بے گھر بھی ہو گئے ہیں جو اس وقت دیہاتی دفاتر اور دیگر عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ مسلسل دو راتوں سے ہونے والی شدید بارشیں تھیں جن کے باعث سیساروا کے پہاڑی علاقے کی کھڑی ڈھلوانیں پانی سے بھر گئیں۔انڈونیشیا میں بارشوں کے موسم کے دوران اکثر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے ہیں جو عموماً اکتوبر سے مارچ تک رہتا ہے۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر