وزیراعظم بھی غیر قانونی احکامات دے تو سول سرونٹس عمل کرنے کے پابند نہیں:سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے او جی ڈی سی ایل بھرتی کیس میں ریمارکس دئیے ہیں کہ وزیراعظم بھی غیر قانونی احکامات دیں تو سول سرونٹس عمل کرنے کے پابند نہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے او جی ڈیل سی ایل میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی،عدالت نے سابق وزیر انور سیف اللہ کی نظر ثانی کی درخواست پر وکلا کو تیاری کی ہدایت کردی، نیب کے وکیل نے کہاسابق وزیر انور سیف اللہ کی جانب سے چیئر مین او جی ڈی سی ایل کو تقرری لیٹرز کا کہا گیا،جسٹس ہاشم کاکڑنے ریمارکس دئیے کہ تقرریوں کا طریقہ کار ہے اشتہار دیا جاتا ہے ،بادشاہ تو نہیں بس آرڈر کردیا، وکیل نیب نے موقف اختیارکیا کہ وزیر کے پرنسپل سٹاف آفیسر نے لکھا کہ نوکریوں کیلئے پارلیمنٹ کا دباؤ ہے۔جس پرجسٹس صلاح الدین پنورنے کہاوزراء سے عوام نوکریاں تو مانگتے ہیں، وکیل نیب نے کہانوکریوں کے اپائنمنٹ لیٹر بھی وفاقی وزیر کے آفس بھجوائے گئے ،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاوزیر اعظم بھی اگر غیر قانونی احکامات دے تو سول سرونٹس ماننے کے پابند نہیں،وکیل نیب نے کہاسول سرونٹس اگر احکامات ماننے سے انکار کرے تو اس پر عذاب آجانا ہے ،او جی ڈی سی ایل میں اوور سٹاف بھرتیاں کی گئیں،جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ ہر سرکاری ادارے میں اوور بھرتیاں ہیں،پی آئی اے کا انٹرنیشنل ایئر لائنز کیساتھ موازنہ کریں ناں، وکیل نیب نے کہاپی آئی اے میں اوور بھرتیوں کی وجہ سے نجکاری کرنا پڑی، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاجس وقت بھرتیاں کی گئیں اس وقت احتساب کمیشن کا قانون نہیں تھا،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہامتعلقہ وفاقی وزیر سزا تو بھگت چکے ہیں،کیا اتنا کافی ہے وزیر نے سزا پوری کی ہے ، وکیل نیب نے استدعاکی عدالت نظر ثانی خارج کرکے فیصلہ برقرار رکھ دے ، جسٹس ہاشم کاکڑنے کہاسزا کا ایک داغ تو ہے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر