امریکا اور اسرائیل دہشتگردوں کی مددکررہے :ایران

تہران،پیرس (نیشنل ٹائمز)ایران نے عالمی اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں دہشتگردو ں کی مددکررہے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق تہران نے موقف اپنایا ہے کہ غیرملکی پشت پناہی والے فسادات میں قومی سلامتی اور پبلک انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ایران کی انسداد دہشتگردی فورس نے کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے ہیں۔ایرانی حکام نے دعویٰ کیاکہ انہوں نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے جڑے فسادیوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کرلیا ہے ۔دشمن کے درجنوں کرائے کے قاتل گرفتارکرلیے گئے ہیں۔ایران میں معاشی بحران کے دوران ایرانی ریال کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں 15 لاکھ تک گر گیا ہے جو اب تک کی کم ترین سطح ہے۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران سے نئی ڈیل کے لیے چار شرائط عائد کرنا چاہتی ہے ۔ان شرائط میں افزودہ یورینیم کی ایران سے مکمل منتقلی، مقامی سطح پر یورینیم کی افزودگی روکنا، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی حد بندی اور علاقائی پراکسیز سے تعاون بند کرنا شامل ہے ۔امریکی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کا نیول بلاکیڈ کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ایران تیل برآمد نہ کرسکے ۔یورپی یونین نے ایران میں حالیہ مہلک احتجاجی کریک ڈاؤن پر پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 21 افراد اور اداروں کے اثاثے منجمد اور ویزا پابندیاں لگائی جائیں گی۔اس کے علاوہ روس کو ڈرون اور میزائل فراہم کرنے پر مزید 10 ایرانی شخصیات کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔عراق میں ایرانی حمایتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو خطے میں مکمل جنگ چھڑ جائے گی۔ تنظیم کے سربراہ ابو حسین الحمیداوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جنگ دشمنوں کے لیے پارک میں چہل قدمی کرنے جتنی آسان ثابت نہیں ہوگی۔ اگر تنازع شروع کیا گیا تو محورِ مزاحمت میں شامل تمام گروہ ایران کی بھرپور مدد کریں گے ۔ ان کے مطابق دشمنوں کو خطے میں بدترین انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
یکم جنوری سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.30 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز
پشاور ہائیکورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری
سرکاری ملازمین کسی قسم کے سیاسی دباؤ سے ہرگز متاثر نہ ہوں: آئینی عدالت
روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر