41کروڑ کا گیس پائپ چوری سوئی ناردرن کے ملازم ملوث

کراچی (نیشنل ٹائمز)پبلک اکائونٹس کمیٹی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سوئی ناردرن کے اپنے ہی ملازمین کا 41 کروڑ روپے سے زائد کے گیس پائپ کی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
نوید قمرکی زیر صدارت اجلاس کے دوران آٓڈٹ حکام نے بتایاکہ مانگا منڈی میں گیس پائپ کی چوری سے 41 کروڑ روپے سے زائد نقصان کا ہوا ،سٹور سے 41 کروڑ روپے سے زائد کے پائپ چوری کئے گئے ،ٹرکوں کے حساب سے ایس این جی پی ایل سٹور سے مال نکالا گیا ۔ممبرکمیٹی شازیہ مری نے کہا کہ یہ ادارے کی اپنی چوری ہے ، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے ۔حکام ایس این جی پی ایل کا کہنا تھاکہ سکیورٹی کیمرے براہ راست ہیڈآفس میں رپورٹ کرتے ہیں، 41 کروڑ روپے میں سے ایک کروڑ 60لاکھ روپے کی ریکوری کرلی گئی ہے ، سوئی ناردرن نے 41 لوگوں کو چوری کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا تھاکہ 18 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، سب کی ضمانت ہوگئی۔ کمیٹی نے معاملے پر ایف آئی اے حکام کے جوابات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اورمعاملے پر 2ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کے 24 ۔ 2023 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے پی اے سی کو بتایا کہ 23 ۔ 2022 میں پٹرولیم لیوی اور ایل پی ایس کی مد میں 14631 ملین روپے کی ریکوری نہیں کی گئی ۔ سید نوید قمر نے کہا کہ یہ تو ایف بی آر سے متعلقہ معاملہ ہے ،ایسا نہیں ہونا چاہئے میں اس معاملہ پر چیئرمین ایف بی آر کو ذاتی حیثیت میں بلاؤں گا ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے عوام سے پٹرولیم لیوی وصولی کے باوجود پٹرولیم کمپنیوں کی جانب سے قومی خزانے کو منتقل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر طریقہ کاربنانے کی ہدایت کی ہے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر