مری میں برفباری ختم،آزادکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ ، 15گھر تباہ

مری،لاہور،اسلام آباد،کوئٹہ (نیشنل ٹائمز)ملکہ کوہسارمری میں برفباری کا چوتھا سپیل 22گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا، 9 انچ برف ریکارڈ ، سیاحوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہونے پہنچ گئی، آزادکشمیر میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری کے باعث 15گھر تباہ، 1شہری جاں بحق ہو گیا،کئی علاقوں میں سڑکیں بند ہو گئیں ،لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش بھی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز برفباری کا چوتھا سپیل رُک گیااور شدید سردی کی لہر نے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ۔ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر کے مطابق مری میں لگ بھگ 20 سے 25 سال بعد ایسی برف باری دیکھی گئی،تمام شاہراہیں سیاحوں کے لیے مکمل بحال کر دی گئی ہیں ۔ادھر گلیات میں چار روز گزرنے کے باوجود بیشتر علاقوں میں بجلی تاحال معطل ہے ، شہری گھروں میں محصور،خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ۔دریں اثناء جہلم ویلی کے بلند مقامات پر شدید برفباری کے باعث درجنوں علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی ، آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں مسلسل بارش اور بلند مقامات پر جاری برف باری سے متعدد رابطہ سڑکیں ایک مرتبہ پھر بند ہو گئیں ۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مسلسل بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرنے سے 9سالہ بچی سرسانگلہ نعمت جاں بحق جبکہ اس کے دو بہن بھائی شدید زخمی ہو گئے ۔ گلگت بلتستان ،پختونخوا میں بھی کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، نیلم میں برفباری کا 5 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی ۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پاک فوج نے برف میں پھنسے مسافروں کو گاڑیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ۔ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر