پختونخوا میں نمبر پلیٹوں کی نیلامی، وزیر 1 نمبر ایک کروڑ 50 لاکھ میں نیلام

پشاور(نیشنل ٹائمز)پشاور کے نشتر ہال میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں کروڑوں روپے میں نمبر پلیٹس فروخت کردی گئیں۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے چوائس نمبر پلیٹس کی الاٹمنٹ کے لیے جاری نیلامی میں اب تک وزیر 1 کو سب سے زیادہ بولی دیکر خریدا گیا۔ وزیر 1 نمبر پلیٹ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔آفریدی 1 کو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بولی پر خریدا گیا، مذکورہ نمبر پلیٹ ایک کروڑ 40 لاکھ پچاس ہزار روپے میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خریدلی۔نیلام شدہ نمبر پلیٹس میں تیسری سب سے زیادہ بولی بانی پی ٹی آئی کے نام سے مشابہت والی خان 1 پر لگائی گئی جسے ایک کروڑ 11 لاکھ روپے میں وزیرستان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نیک محمد خان نے خرید لیا۔804 نمبر پلیٹ آکشن سے نکال دی گئی، زرداری، شریف، قومی کرکٹرز کے نام کی نمبر پلیٹس اگلی بولی میں آئیں گی۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر