پنجاب میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کا انکشاف

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے دو اہم طبی مصنوعات کے مخصوص بیچ نمبرز کو فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مشہور اینٹی بائیوٹک کیری سیف کیپسول کے بیچ نمبر 034 LLM کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ بیچ مریضوں کی صحت کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے ، اس لیے اس دوا کا استعمال فی الفور بند کیا جائے ۔اس کے علاوہ آپریشنز کے دوران ٹانکے لگانے کے لیے استعمال ہونے والا پرولین سرجیکل دھاگہ بھی غیر معیاری پایا گیا ہے ۔ ڈرگ کنٹرول کے مطابق پرولین دھاگے کا بیچ نمبر HMW913 جعلی نکلا ہے ، جس کے باعث مریضوں میں انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے تمام میڈیکل اسٹورز، ڈسٹری بیوٹرز اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ جعلی بیچز کو فوری طور پر واپس منگوایا جائے اور ان کی فروخت یا استعمال ہر صورت بند کیا جائے ۔ محکمہ صحت نے طبی عملے اور ہسپتال انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ متاثرہ ادویات اور سرجیکل سامان کے استعمال سے اجتناب کریں اور کسی بھی مشتبہ دوا یا طبی سامان کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر