اسحاق ڈار وطن پہنچ گئے ،قطر ، بنگلہ دیش کے ہم منصبوں سے رابطے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ڈیووس کے دورے کے بعد دوبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے ، قطر کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ڈیووس کے دورے کے بعدگزشتہ روز دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے ، دوبئی میں قیام کے دوران وزیرِ خارجہ اسحاق ڈا رنے اتصالات گروپ کے حکام سے ملاقات کی اور اس دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثناء وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قطر ی وزیرِ مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس دوران دونوں رہنما ئوں نے دوطرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے اہم امور اور جاری عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر خارجہ نے بنگلہ دیشی مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنما ئوں نے مشترکہ مفادات کے فروغ، علاقائی امن اور خوشحالی کیلئے مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر