بدقسمتی سے چچا آصف زرداری کی پارٹی بھی ہائبرڈ ہو گئی،ایمل ولی

کراچی (نیشنل ٹائمز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سب کچھ ہائبرڈ ہو گیا، اس میں چچا آصف زرداری اور ان کی پارٹی بھی شامل ہے ۔باچا خان کی برسی کے جلسے سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے تھے اے این پی ختم ہو گئی وہ دیکھ لیں، باچا خان اور ولی خان کو سیاست میں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے پختونوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اے این پی کے ساتھ ہیں، یہ کہنا درست نہیں کہ پختون قوم طالبان یا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ۔اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ تیراہ کے لوگ بے یارو مددگار اپنے گھروں کو خالی کر رہے ہیں، لگتا ہے وفاقی حکومت کے لیے خیبر پختونخوا کوئی حیثیت نہیں رکھتا، انسانی حقوق کی تذلیل پر کوئی بات نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا تیراہ کے لوگوں کو ان کے مستقبل کی ذمہ داری دینا لازمی ہے ، دہشت گردوں کی سہولت کاری کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ہم پورے ملک میں امن کا مطالبہ کرتے ہیں، لاکھوں پختون کراچی، لاہور، بلوچستان میں رہتے ہیں، میں ان کا حق مانگوں گا۔انہوں نے کہا کہ پختون قوم کے لیے ایک پرامن پاکستان ضروری ہے ، دہشت گرد قوم اور ریاست کے دشمن ہیں، نواز شریف، ان کی پارٹی اور پارلیمان بھی ہائبرڈ ہو گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کی پیشرفت بارے بریفنگ
پاکستان سے 100 ارب ڈالرز باہر گئے، تاجر30 فیصد ہی واپس لے آئیں: محسن نقوی
نئے ثالث کی ضرورت نہیں، قطر کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار
چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا
ہماری بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایرانی فورسز
مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے: جے ڈی وینس
یورپی یونین امریکہ کیساتھ تنازع کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر