ٹرمپ کی نئے محصولات کی دھمکیوں کا جواب، کینیڈا کے وزیراعظم نے کینیڈین مصنوعات خریدنے کی اپیل کر دی

اوٹاوا (شِنہوا) کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے ٹرمپ کی نئے محصولات کی دھمکیوں کے جواب میں “کینیڈین مصنوعات خریدنے” اور “کینیڈین تعمیر و ترقی” کی اپیل کی ہے۔

کارنی نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پہلے سے ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے دیگر ممالک کی جانب سے لاحق معاشی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے کینیڈین مصنوعات خریدنے اور کینیڈا میں تعمیر و ترقی پر زور دیا۔

ویڈیو کے آغاز میں کارنی نے کہا کہ جب ہماری معیشت بیرون ملک سے خطرے میں ہے، کینیڈا کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس پر توجہ دیں جو ہم خود کنٹرول کر سکتے ہیں۔

اگرچہ کارنی نے براہ راست امریکہ کا نام نہیں لیا، تاہم وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس پر قابو نہیں رکھ سکتے کہ دوسرے ممالک کیا کرتے ہیں۔ ہم خود اپنے بہترین صارف بن سکتے ہیں۔ ہم کینیڈا کی مصنوعات خریدیں گے اور کینیڈا کی تعمیر و ترقی کریں گے۔

ٹرمپ نے ہفتے کے روز کینیڈا سے امریکہ آنے والی مصنوعات پر 100 فیصد محصول عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر