ڈیرہ دھماکا :ہلاکتیں 6 ہو گئیں، گورنر نے رپورٹ طلب کر لی

ڈیرہ اسماعیل خان (نیشنل ٹائمز)ڈیرہ اسماعیل خان میں سربراہ امن کمیٹی کے گھر شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی، گورنر فیصل کریم کنڈی نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔گورنر خیبرپختونخوا نے قریشی موڑ دھماکے پر اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے واقعہ کی تحقیقات اور تفصیلی رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ دھماکے کے زخمیوں کو ہر ممکن اور فوری طبی امداد فراہم کی جائے ۔ خودکش دھماکہ میں جاں بحق افراد میں ایڈووکیٹ عبدالمجید لاگری محسود بھی شامل ہے جبکہ دیگر جاں بحق افراد میں وحید جگری، رحمان اللہ، شہزاد، عنایت اللہ اور چھوٹا وحید شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر