پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، پنجاب کے بالائی علاقوں، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیرمیں برفباری کے بھی نئے سلسلے کے آغاز کا الرٹ جاری۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے پہاڑی اور بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے خطرے کے پیش نظر 29 جنوری تک الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کے باعث اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں مزید برفباری متوقع ہے، خاص طور پر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور شمالی خیبرپختونخواہ میں۔ ادارے نے غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخواہ کے مطابق اتوار کی رات سے منگل تک مزید بارش اور بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

جبکہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں مزید بارشوں اور برفباری کے پیشِ نظر الرٹ جاری کردیا ہے،پی ڈی ایم اے کے مطابق 26سے 27 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔الرٹ کے مطابق مری،گلیات اوردیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری کیساتھ شدید بارش متوقع ہے،جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ لاہور،سرگودھا،گجرانوالہ،ملتان،فیصل آباد،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کوالرٹ رہنیاورممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی،عوام کو بھی محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر