حکومتی اقدامات کے مثبت ثمرات ملناشروع:آئی ایم ایف

ڈیووس (نیشنل ٹائمز ) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت سنجیدگی سے جو اقدامات اور اصلاحات کررہی ہے اسکے مثبت ثمرات سامنے آرہے ہیں ، پہلی مرتبہ بجٹ ڈسپلن دیکھنے میں آیا اور عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی کیلئے وسائل خرچ کئے جارہے ہیں۔ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت کی معاشی اصلاحات کو سراہا اور کہا کہ وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تہہ دل سے عزت کرتی ہیں ، وہ پاکستان میں مثبت تبدیلی و ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں وہ (شہباز شریف )جب کسی کام کو کرنے کی ٹھان لیں تو پھر اسے مکمل کرکے ہی چھوڑتے ہیں۔ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ انکی وزیر اعظم شہباز شریف سے متعدد بار ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں پہلے سے متعین اہداف کے حصول اور ترقی کے مزید اہداف پر گفتگو ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور انکی کابینہ کی پاکستان کی ترقی کیلئے سنجیدگی اور پاکستان کی بہتری کیلئے مشکل اصلاحات کے ایجنڈے کے نفاذ کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں، کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ ایک عرصے سے مثبت انداز میں کام کر رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر