حکومت غزہ بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ واپس لے :شیخ وقاص

لاہور(نیشنل ٹائمز ) تحریک انصاف نے حکومت سے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ واپس لینے اور عوامی ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہیں، غزہ پیس بورڈ پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے ، ہمارے سیکرٹری جنرل اس پر آن بورڈ ہیں، ہم نے وزیر اعظم کے غزہ پیس بورڈ پر دستخط کرنے تک اپنا بیان جاری نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کے ماضی کے ٹویٹس کو میں نے دوبارہ شیئر کیا، آج صرف اپنی حکومت کو عالمی سطح پر منوانے کے لیے یہ اتنا آگے چلے گئے ہیں۔انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا فلسطینی اس حل کو قبول کرتے ہیں؟ ،کیا اس غزہ پیس بورڈ میں فلسطینیوں کی کوئی نمائندگی ہے ؟۔شیخ وقاص اکرم نے کہا جو فلسطینیوں کو قابل قبول نہیں وہ پی ٹی آئی کو بھی قابل قبول نہیں ۔ یہ اپنے لائے گئے نظام کی ہی بے توقیری کر رہے ہیں۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے قائداعظم کے بیانات سب کے سامنے ہیں، فلسطین کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیان بھی واضح ہے ، ہم آفیشلی طور پر مطالبہ کرتے ہیں حکومت غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ واپس لے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر