امیر مقام کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو پھر مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی جانب سے ایک بار پھر آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد مؤثر راستہ ، وزیراعظم کے شکر گزار ہیں آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں صحت کارڈ بحال کر دیا گیا,صحت کارڈ سے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، امیر مقام نے کہاکہ آزاد کشمیر میں اس وقت پانچ دانش سکولز پر کام جاری ہے ،لیپ ٹاپ سکیم، تعلیمی اصلاحات اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر عملی پیشرفت ہورہی ہے ،امیر مقام نے کہاکہ مذاکرات کے نتیجے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کر د ئیے ،افسوس جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے دو اہم اجلاسوں میں شرکت نہیں کی میری اپیل ہے کہ آئندہ اجلاس میں شریک ہو کر سنجیدہ مذاکرات کریں،اب تک ہونے والی پیشرفت توقعات سے کہیں زیادہ ہے ،وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے –



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر