موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج : مصدق ملک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج ، اس حوالے سے عالمی سطح پر واضح د ہرا معیار پایا جاتا ہے ۔ پاکستان کے کاربن کے اخراج کا حصہ انتہائی معمولی ہے ۔ انہوں نے بھارت کے پانی روکنے کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیلاب اور قحط کا سبب بن سکتا ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان کو مختلف ناگہانی آفات کے باعث شدید جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ، عالمی سطح پر 10 ممالک 75 فیصد کاربن پیدا کرتے اور 85 فیصد گرین فنانسنگ حاصل کرتے ہیں، جبکہ باقی 180 ممالک متاثر رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حکمت عملی کے تحت دیہی اور شہری معیشت کو مضبوط کر کے زرعی پیداوار بڑھانے ، چھوٹے صنعتی یونٹس قائم کرنے اور ایس ایم ایز کو سرمایہ فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاکہ پاکستان میں باعزت زندگی اور ٹریلین ڈالر اکانومی کا خواب حقیقت بن سکے ، اگر ٹریلین ڈالرز کی معیشت بنانی ہے تو چند افراد کی اجارہ داری ختم کرنا ہوگی ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر