سرکاری زمین پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں : محسن نقوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی پاکستان کا وہ مایہ ناز ادارہ ہے جہاں پورے ملک کے رنگ نظر آتے ہیں اور اس ادارے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کی اراضی پر قبضوں کے حوالے سے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری زمین پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ایک جامع آپریشن جاری ہے ۔مجھے آج دوسری بار قائد اعظم یونیورسٹی آ کر دلی خوشی ہو رہی ہے ۔ ہماری پوری ٹیم کا یہ پختہ یقین ہے کہ اگر اسلام آباد کو ایک اکائی کے طور پر دیکھا جائے تو اس کا تصور قائد اعظم یونیورسٹی کے بغیر ادھورا ہے ۔ یہ وہ واحد یونیورسٹی ہے جہاں پاکستان کے ہر کونے اور ہر ثقافت کے رنگ یکجا نظر آتے ہیں۔ اسلام آباد کو ایک \’یونیورسٹی ٹاؤن\’ کے طور پر متعارف کروایا جائے گا۔ جہاں تک یونیورسٹی کی 1700 ایکڑ اراضی کا معاملہ ہے ، اگر کسی نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے تو بہتر ہے کہ وہ خود اسے خالی کر دے ۔ یہ ممکن نہیں کہ زمین ریاست کی ہو اور وہاں کوئی اور قابض ہو۔ ہم یونیورسٹی کی اراضی سمیت اسلام آباد کے ایک ایک کونے کو واگزار کرائیں گے ۔ ہم نے یونیورسٹی کے مسائل کے فوری حل کے لیے اپنے دفتر میں ایک کوآرڈینیٹر بھی مقرر کر دیا ہے جو کہ اسی ادارے کا طالب علم رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر