آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو0.4فیصد کم کردی :آئندہ مالی سال بہتری کا امکان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کا تخمینہ لگایا ہے ۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی موجودہ مالی سال 2026 کیلئے مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کا تخمینہ کم کرتے ہوئے 3.6 فیصد سے کم کر کے 3.2 فیصد کر دیا ۔ آئی ایم ایف کیمطابق یہ کمی ملکی معیشت میں موجود مستقل ساختی کمزوریوں کی عکاس ہے جو تاحال معاشی افق پر اثر انداز ہو رہی ہیں، آئی ایم ایف نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگلے مالی سال 2027 میں پاکستان کی جی ڈی پی شرح نمو بہتر ہو کر 4.1 فیصد تک پہنچ سکتی ہے ۔ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی تازہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں دئیے گئے تخمینے کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی شرح نمو میں 0.4 فیصد کمی کی گئی۔ اس طرح مالی سال 2026 کے لیے شرح نمو 3.2 فیصد مقرر کی گئی ہے ۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے بھارت کی جی ڈی پی شرحِ نمو میں 0.2 فیصد اضافہ کرتے ہوئے مالی سال 2026 کے لیے 6.4 فیصد برقرار رکھی ہے ۔قومی اقتصادی کونسل نے تاحال سرکاری طور پر شرحِ نمو میں کمی کی منظوری نہیں دی۔ وزارت خزانہ کا خیال ہے کہ موجودہ مالی سال میں مجموعی معاشی شرح نمو 4 فیصد کے قریب پہنچ سکتی ہے تاہم اس حتمی اندازے کا انحصار دوسری سہ ماہی کے اعداد و شمار پر ہوگا ۔ آئی ایم ایف رپورٹ کیمطابق عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے تاہم امریکا میں مہنگائی کے ہدف تک واپسی قدرے سست روی سے ہونے کا امکان ہے ۔ آئی ایم ایف نے پالیسی سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ مالی ذخائر بحال کریں، قیمتوں اور مالی استحکام کو یقینی بنائیں، غیر یقینی صورتحال میں کمی لائیں اور پائیدار ترقی کے لیے ساختی اصلاحات نافذ کریں۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر