پنجاب:دھندمیں ٹریفک حادثات،3افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

لاہور ، الہ آباد،قصور،چنیوٹ،کوئٹہ (نیشنل ٹائمز)ملک بھر میں خشک سردی اور دھند کا سلسلہ جاری ہے ،اس دوران مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ، متعدد شدید زخمی ہو گئے ، کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کر دیاگیا،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پررہا ۔پنجاب سمیت ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ روزبھی موسم خشک اور سرد رہا، لاہور، پتوکی، اوکاڑہ ، ساہیوال سمیت دیگر علاقوں میں قومی شاہراہوں پر دھند چھائی رہی۔ لاہور میں سردی کی شدت برقرار رہی اور صبح سویرے کم سے کم درجہ حرارت 9 ،اسلام آباد7 ،کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ادھر شدید دھند کے باعث تحصیل چونیاں میں الٰہ آباد کے نواحی علاقے دھوپ سڑی دربار شیخ علم دینکے قریب مسافر بس آگے جانیوالے رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار مائی رابو کی رہائشی 55 سالہ ارشاد بی بی اور اُس کا 15 سالہ بیٹا سید اﷲ ولد شریف شدید زخمی ہوگئے ۔دریں اثناء چنیوٹ میں لاہور روڈ پر جھانب قبرستان کے قریب چنیوٹ سے پنڈی بھٹیاں جانیوالی گاڑی نے کراسنگ کے د وران موٹر سائیکل اور رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سکول ٹیچر50 سالہ محمد علی اور رکشہ ڈرائیور47 سالہ گلزار احمد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 18 سالہ محمد امین اوراس کی چھوٹی بہن15 سالہ نور فاطمہ شدید زخمی ہو ئے ۔دوسری جانب سینٹرل ریجن میں دھند کے باعث موٹروے پولیس نے موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ،موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ ،موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے خانیوال اورموٹروے ایم 11لاہورسے سیالکوٹ تک ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کر دی ۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، سوات، دیر، کوہستان، ایبٹ آباد جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں آج ہلکی بارش و برفباری کا امکان ہے ، آج اور کل بلو چستان کے 25 اضلاع میں بارش اور 9 اضلاع میں برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے ساحلی علاقوں پرمقیم افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دریں اثناء خیبر پختونخوا کے علاقہ شانگلہ میں دوسرے روز بھی برفباری و بارش جاری رہی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرنے پر معمولات زندگی درہم برہم اورعوام گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ۔ علاوہ ازیں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،رات اور صبح کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہنے ، سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں بھی دھند کا امکان ہے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر