30جون تک 30نئے سہولت بازار،سستی معیاری اشیا فراہم کرینگے:مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید 30نئے سہولت بازار 30جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کردیا ،ان کاکہناتھاکہ سہولت بازاروں سے سستی اور معیاری اشیائے خور ونوش کی آسان فراہمی ممکن ہوئی ہے ،پنجاب کے ہر شہری کو سستی اور معیاری اشیا مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔مریم نواز نے سہولت بازاروں کو بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ایک رپورٹ کے مطابق سہولت بازار سے ہزاروں بیروز گار لوگوں کو روزگار مل گئے۔وزیراعلیٰ کے سہولت بازار پراجیکٹ سے 55ہزار خاندانوں کے گھرمیں چولہا جلنے لگا،پنجاب بھر میں 46سہولت بازاروں میں 9200 لوگوں کو باعزت روزگار مل گیا۔سہولت بازارو ں میں ایک سال میں ساڑھے 8کروڑ افراد نے ساڑھے 42کروڑ روپے کی خریداری کی، 46سہولت بازار وں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت 13اشیائے خور و نوش ہول سیل نرخ پر فراہم کی گئیں اور 11کروڑروپے کی بچت ہوئی۔وزیرآباد،چونیاں، جڑانوالہ، چنیوٹ،خانیوال، بھلوال،پتوکی، اوکاڑہ اور مظفرگڑھ میں سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں ۔



  تازہ ترین   
پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کی پیشرفت بارے بریفنگ
پاکستان سے 100 ارب ڈالرز باہر گئے، تاجر30 فیصد ہی واپس لے آئیں: محسن نقوی
نئے ثالث کی ضرورت نہیں، قطر کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار
چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا
ہماری بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایرانی فورسز
مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے: جے ڈی وینس
یورپی یونین امریکہ کیساتھ تنازع کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر